قومی اسمبلی:اپوزیشن کی کورونا سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی پرسخت تنقید
فائل فوٹواسلام آباد:قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے کورونا سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی پرسخت تنقید کی ،وزیراعظم کے رویئے سے کورونا کیخلاف اتحاد پرضرب پہنچی،
ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی زیرصدارت قوی اسمبلی کا اجلاس ہوا،اراکین نے کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کیلئے دعا کی اورفرنٹ لائن مجاہدین کوخراج تحسین پیش کیا۔
حکومتی اراکین نے اپوزیشن کوحدف تنقید بنایا اورکہا کہ عوام کوغربت اوربھوک سے بچانا ہے،غریب کا خیال رکھتے ہیں تو اپوزیشن " کنفیوژن"کا الزام عائد کرتی ہے،اپوزیشن 18ویں ترمیم میں وفاق کے اختیارات میں مداخلت کررہی ہے۔
وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپوزیشن کوتنقید کی بجائے تجاویزکا مشورہ دیا۔
اپوزیشن نے حکومتی لاک ڈاؤن کےمراحل پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ 12 تقریریں اوردرجنوں اجلاس ہوئے وزیراعظم بولے لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے اورپھربعد میں کہا اشرفیہ نےلاک ڈاؤن کردیا۔
شاہد خاقان عباسی نے حکومتی اراکین پر18ویں ترمیم کے خاتمے کا الزام عائد کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ چینی بحران کی طرح حکومتی نااہلی عوام بھگتے گی کون سربراہ ، کون ذمہ دار ،معلوم ہی نہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ پرویزاشرف نے ایوان کا ماحول خراب کرنے کا ذمہ دار شاہ محمود قریشی کوقراردیا ورکہا کہ شفقت محمود اپنی غزل شنائی ہمارا شعرسننے کوتیارنہیں۔
اپوزیشن نے کورونا اعدادوشمارکے تضادات کا مسئلہ اٹھایا،اجلاس کے دوران اراکین کی ٹولیوں کی شکل میں اکھٹا ہونے پرڈپٹی اسپیکرنے تنبیہ کی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔